مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ناظم عمومی مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی
نے یمنی حوثی باغیوں کے ذریعہ مکہ مکرمہ کی طرف بیلسٹک میزائل داغے جانے کی
پر زور مذمت کی ہے جسے سعودی قیادت والی اتحادی فورس نے کمال مستعدی و
چابکدستی اور ہوشیاری کے ساتھ مقدس شہر سے65 کلو میٹر پہلے ہی تباہ کردیا۔ مولانا اصغر علی نے کہا کہ یہ قابل مذمت حادثہ
حوثی ملیشیا اور اسلام و
مسلمان دشمن طاقتوں کے آلہ کار ایک ملک کی ظلم وبربریت ، دہشت گردی اور حرم
مقدس کی توہین کی آخری انتہاء ہے کہ انہوں نے مسلمانان عالم کے دینی و
روحانی مرکز اور اللہ کے پہلے گھر خانہ کعبہ اور وہاں کے باسیو ں کی عظمت و
حرمت کو تار تار کرنا اور جان و مال کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔
جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔